بدھ 7 اکتوبر 2026 - 06:09
حسینی مسجد و کربلائی امام بارگاہ کی دیوار توڑنے اور بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور دیگر رہنماؤں نے ڈیرہ مراد جمالی کی مسجد حسینی و امام بارگاہ کربلائی کا دورہ کیا اور وہاں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور دیگر رہنماؤں نے ڈیرہ مراد جمالی کی مسجد حسینی و امام بارگاہ کربلائی کا دورہ کیا اور وہاں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا جائزہ لیا۔

حسینی مسجد و کربلائی امام بارگاہ کی دیوار توڑنے اور بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع نصیر آباد کے رہنما امام بارگاہ و مسجد کے خادم حاجی ہدایت اللہ گورشانی معروف نوحہ خواں سید سعید علی شاہ اور مقامی عمائدین و مومنین بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے مسجد و امام بارگاہ کی دیوار توڑے جانے اور مقدس مقام کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اور امام بارگاہ مقدس مذہبی مقامات ہیں۔ ان کی بے حرمتی یا نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام مذہبی مقامات اور شہریوں کے مذہبی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

حسینی مسجد و کربلائی امام بارگاہ کی دیوار توڑنے اور بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹیس لیتے ہوئے ملوث عناصر کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مذہبی مقام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مذہبی مقامات کی توہین اور بے حرمتی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور مسجد و امام بارگاہ سمیت مذہبی مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے مومنین اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور اپنے مطالبات کے لیے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں۔

حسینی مسجد و کربلائی امام بارگاہ کی دیوار توڑنے اور بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے اعلان کیا کہ سوموار 11 اکتوبر کو حسینی مسجد کربلائی امام بارگاہ میں مجلس عزاء عزاداری منعقد ہو گی اور مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ہوگا۔ مومنین کرام بھرپور انداز میں شریک ہوں۔

در این اثناء ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی نے امام بارگاہ پہنچ کر علمائے کرام اور شیعہ اکابرین سے ملاقات کی اور انہیں مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرنے کا یقین دلایا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا مشتاق حسین عمرانی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر مولانا سید ظفر عباس شمسی، مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل مولانا محمد رضا مفکر، حاجی ہدایت اللہ گورشانی، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا عبدالحکیم انقلابی و دیگر موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha